Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

نئی دہلی۔۔۔۔پورے ملک میں آج عیدالاضحیٰ کا تہوارمذہبی جوش وخروش اور پرامن طریقے سے منایا جارہا ہے۔ دہلی کی شاہی جامع مسجد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سمیت ملک کے دیگررہنماؤں نے اہل وطن کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں فرزندان اسلام نے  اپنے اپنے شہروں، قصبوں اور گاؤں میں قائم عیدگاہ اور مساجد میں نماز عید ادا کرنے کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کیا۔ہموطن بھی مسلمان بھائیوں کے ساتھ عید کی خوشی  میں شریک ہیں۔ پورے ملک میں مسلمان سادگی اورامن و امان کے ساتھ عیدالاضحیٰ کا تہوار منارہے ہیں۔مسلمان اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی حیثیت اور استطاعت کے مطابق قربانی پیش کرکے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ادا کرتے ہیں۔ حضرت ابراہیم نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے بعد اس کی راہ میں اپنے عزیز اور پیارے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہوگئے تھے، اس لئے اللہ تعالیٰ کو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ اسے مسلمانوں کے لئے ایک مسنون عمل قرار دے دیا۔مسلمانوں نے حسب استطاعت سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے راہ خدا میں جانوروں کی قربانی پیش کی۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی: گئو رکشکوں کی دہشتگردی، شاملی میں 2 مسلم نوجوانوں پر تشدد

شیئر: