Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویلفیئرسوسائٹی ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ

 
 700سے زائد لوگوں نے سالانہ میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا، جدہ کے مختلف علاقوں سے فری بس سروس بھی فراہم کی گئی
 
 رپورٹ ،ام مزمل، جدہ
 
تمام ادیان عالم میں اسلام ہی وہ دین ہے جس نے امن و محبت کی فکری اور عملی تعلیم دی ہے۔ مسلمانان عالم اپنی تعلیمات و عمل میں اخوت کے رشتے میں جڑے ہیں۔نیکی اور بھلائی ہر انسان میں موجود ہے۔ اسے اجاگر کرنا ہی اصل کام ہے۔ کچھ لوگوں کو قدرت خاص کام کیلئے چن لیتی ہے اور ان کی تحریک پر لوگ جوق در جوق کارواں کے ساتھی بنتے چلے جاتے ہیں۔ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستان قونصلیٹ میں لگائے گئے سالانہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں کے ساتھ درجنوں والنٹیئرز پوری تندہی سے خدمت میں مصروف رہے۔ جنرل فزیشن کے ساتھ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات عصر کے بعد سے رات 9بجے تک حاصل رہیں۔ نیورو سرجن ، ہارٹ، ای این ٹی، اسکن اور معدے، جگر کے ماہر ڈاکٹر اور ڈینٹیسٹ موجود تھے۔ لیباریٹری ٹیسٹ کی سہولت بھی دی گئی تھی۔لوگوں کی اکثریت نے خون میں شوگر اور ہیموگلوبین کی جانچ کرائی۔ کچھ نے اپنا بلڈ گروپ بھی معلو م کیا۔
جہاں جسمانی بیماری کے علاج کیلئے بزرگ، جوان، بچے ، مرد و عورت آئے تھے وہیں نفسیاتی و ذہنی پریشانی کے بھی چند ایک کیسز سامنے آئے سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا کہ وہ ہے حالات سے مایوسی کا شکار ہوتے ہیں۔ جب ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو معلوم ہوا جسے انہوں نے بڑا مسئلہ سمجھا تھا وہ تو اصل میں وہ ا لجھنیں تھیں جو زبانی بات چیت سے سلجھ گئیں۔ ڈاکٹرکی خوش اخلاقی سے مریض کا آدھا مرض ختم ہوجاتا ہے اور جو باقی رہ جاتا ہے اسکے لئے دوا کارآمد ہوتی ہے۔
کئی مریضوں کو چھوٹے بچوں کیلئے زیادہ اینٹی بائیوٹک دوائیں استعمال کرنے کے نتائج اور احتیاط کے بارے میں بتایا گیا۔ چھوٹے بچوں کو کم سے کم دوائیں استعمال کرانی چاہئیں۔ عام مریضوں میں وزن کا بڑھنا اور ہڈیوں کا درد بھی سامنے آیا ۔ سستی اور کاہلی مٹاپے کا سبب بنتا ہے اور مٹاپاخود کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔ 700سے زائد لوگوں نے سالانہ میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا۔ دور دراز سے لوگ وہاں پہنچے ان کیلئے فری بس سروس بھی فراہم کی گئی تھی جسکا انتظام ٹرسٹ نے مختلف رہائشی علاقوں سے کیا گیا تھا۔
کیمپ میں موجود تمام ڈاکٹر اس کارخیر کی ادائیگی سے مطمئن تھے۔ کچھ لوگوں کا نام انکی وجہ شہرت بنتا ہے اور کچھ لوگوں کا کام انکے نام کی پہچان کرادیتا ہے۔ جب بھلائی کے کام کیلئے ایک پکار پر لوگ لبیک کہتے ہوئے آپ کے ساتھ شامل ہوجائیں تو مالک حقیقی کی مدد سے اپنے دا ئرہ کار کو مزید وسعت دینا چاہئے۔
******

شیئر: