کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر گرو داس کامت چل بسے
نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر گرو داس کامت بدھ کی صبح دہلی کے ایک اسپتال میںچل بسے۔کامت گجرات، راجستھان، دادر اور ناگر حویلی، دمن اور دیومیں کانگریس کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ 2017 میں کامت سبھی عہدوں سےمستعفی ہوگئے تھے۔ وہ جنوب مشرقی ممبئی سے 2014 تک رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ انھیں حکومت ہند کی 15ویں لوک سبھا کی کابینہ میں اطلاعات و نشریات ٹیکنالوجی کا وزیر مملکت بنایا گیا تھا۔کامت یو پی اے حکومت میں 2009 سے 2011 تک ریاستی مرکزی وزیر مملکت بھی رہے۔ ساتھ ہی کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے رکن بھی رہے۔ کامت نے ممبئی کے آر اے پودار کالج سے گریجویشن کیا تھا۔ وہ پیشے سے وکیل تھے۔ انھوں نے 1972 سے طلبا رہنما کے طور پر سیاسی کیریرکا آغاز کیا تھ۔ 1976 میں قومی طلبا یونین ممبئی یونٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔کانگریس جنرل سیکریٹری اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نےکامت کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے ٹوئٹرپرتحریرکیا کہ سینئر کانگریس رہنماگروداس کامت کے اچانک چلے جانے سے گہرا دکھ ہوا۔انہوں نے کامت کے اہل خانہ سے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا۔