Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ایس آئی کی بیٹی کا قتل

کٹیہار۔۔۔۔سنت نگر کی رہائشی طالبہ پرینکا کماری کو بدمعاشوں نے گولی ماردی ۔گولی اس کے سر میں لگی ۔ اہل خانہ نے اسے فوراً اسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔پرینکا کی چھوٹی بہن کاجل نے بتایا کہ وہ پرینکا کے ساتھ راکھی خریدنے مرچائی باڑی بازار گئی تھی۔ گھر لوٹتے ہوئے سنت نگر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2بدمعاشوں نے موبائل چھینا اور پستول سے گولی مار کر فرار ہوگئے۔گولی لگنے سے پرینکا بیہوش ہوکرگر پڑی۔کاجل کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی پرینکا کو کے ایم سی ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔پرینکا کے والد جہان آباد میں اے ایس آئی افسر کے طور پر تعینات ہیں۔ ایس ڈی پی او انل کمار، ٹاؤن انسپکٹر اور معاون پولیس اسٹیشن کے سربراہ کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور کاجل سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اناؤ زیادتی کیس: بی جے پی رہنما کیخلاف گواہی دینے والے کی پُراسرار موت

شیئر: