Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سبسڈی ختم ہونے پر بھی سفر حج مہنگا نہیں ہوا، نقوی

نئی دہلی۔۔۔ ہندوستانی حجاج نے کسی سبسڈی کے بغیر نسبتاً کم سفری اخراجات کے ساتھ حج 2018ء میں فریضہ حج احسن طریقے سے ادا کیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے بتایا کہ ارض مقدس سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور تمام کام بحسن و خوبی انجام دیئے جارہے ہیں۔ کیرالا کے سیلاب زدہ حجاج کی واپسی پرانہیں سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی بہترین کارکردگی اور پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کی سرگرمیوں میں لائی جانے والی شفافیت کے نتیجے میں ہندوستانی حجاج نے امسال اطمینان سے سفر حج کیا۔رہائشی کرایوں کو بچولیوں سے پاک کرنے میں وزارت اقلیتی امور نے مثالی کردار ادا کیا۔ محرم کے بغیر حج کرنیوالی خواتین کے قیام و طعام کا پورا انتظام خواتین کے ہاتھ میں رہا۔ مجموعی طور پر 166387ہندوستانیوں نے امسال فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دوسری ریاستوں میں ریزرویشن کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا،سپریم کورٹ

شیئر: