Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک سگنل کی کہانی

 
لندن..... دنیا کے تمام شہروں میں آپ کو ہر جگہ ٹریفک سگنل نظر آتے ہیں۔ اسکی سرخ، زرد اور ہری لائٹس آپ کو بتاتی ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے آپ کو کیا کرناہے اور کس وقت سڑک پر پیدل چلنے والوں کو آگے بڑھنا ہے اور کب آپ کو آگے بڑھنا ہے یا دیگر ڈرائیوروں کو اجازت دینی ہے۔ گاڑیوں کی آمد سے قبل بھی سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا تھا۔ اس وقت بگھیاں چلا کرتی تھیں اور سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا۔ بی بی سی کے مطابق یہ بات 1860کے عشرے کی ہے۔ برطانوی ریلوے کے ایک مینجر جان پیکی نائیک نے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ اختیار کیا۔ اس نے ایک کھمبے سے کوئی چیز باندھ دی جو ہلائی جاتی تھی تاکہ پتہ چلے کہ ٹرین کو اس جگہ سے آگے گزرنا ہے یا نہیں او ریہ طریقہ ٹرین روکنے یا چلنے کی علامت تھی۔ رات کے وقت وہاں لال یا ہری لائٹ جلائی جاتی تھی۔ اسکے لئے گیس لیمپ استعمال ہوتے تھے۔ ان ”سگنل “ کے قریب پولیس افسر کو تعینات کیا جاتاتھا جو اس سارے عمل کا ذمہ دار ہوتا تھا۔ دنیا کا پہلا سگنل 9دسمبر1868ءکو برج اسٹریٹ لندن پر لگایا گیا تھا اور کامیاب رہاتھا۔ اس وقت کہاگیا تھا کہ ایسے مزید سگنل نصب ہونگے تاہم ایک مہینے بعد ہی سگنل کو کنٹرول کرنے والا پولیس افسر اس وقت بری طرح زخمی ہوگیا تھا جب قریب ہی واقع گیس کا پائپ پھٹ گیا تھا۔ اس منصوبے کو صحت کیلئے خطرہ قرار دیکر فوری طور پر بند کردیا گیا تھا۔اس واقعہ کے بعد تقریباً40سال تک ٹریفک سگنل کو پذیرائی نہ مل سکی۔ تاہم ایک بار پھر سگنل نصب کئے گئے او رخاص طور پر امریکہ میں ، جہاں سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا تھا۔ 1910ءمیں ایک امریکی نے خودکار ٹریفک سگنل شکاگو میں لگایا۔ جس میں ”رک جاو“ اور ”آگے بڑھو“ کے الفاظ درج تھے۔ پہلا الیکٹرک ٹریفک سگنل جس میں سرخ اور ہری لائٹس جلتی تھیں 1912ءمیں تیا رکیا گیا ۔ اسے تیار کرنے والا ریاست اوتھا کے شہر سالٹ لیک سٹی کا ایک پولیس افسر تھا۔ اس سگنل کو ایک اونچے کھمبے پر نصب کیا گیا تھا اور یہ سروں کے اوپرسے گزرنے والی تاروںسے چلتا تھا۔ ایک پولیس افسر اسے بند اور کھولتارہا لیکن پہلے الیکٹرک ٹریفک سگنل کا کریڈٹ جیمز ہوگ کو جاتا ہے۔ اسکا ڈیزائن کردہ سگنل 5اگست 1914ءکو کلیو لینڈ میں نصب کیا گیاتھا۔1917ءمیں سان فرانسسکو کے ولیم گھگلیری نے خودکار ٹریفک سگنل ایجاد کیا۔ یہ سگنل آٹو میٹک بھی تھا اور ضرورت کے وقت مینول بھی کیا جاسکتا تھا۔3لائٹس والے سگنل 1920 ءمیں ڈیٹرائٹ کے پولیس افسر ولیم پوٹس نے ایجاد کیا۔ اب اس میں سرخ اور گرین لائٹ کے علاوہ درمیان میں زرد لائٹ بھی لگادی گئی تھی جس کا مطلب تھا کہ تیار ہوجاو۔ 
 

شیئر: