Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی گڑھ: مندر کے پجاری سمیت2افراد کا قتل، علاقہ میں سنسنی

علی گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش میں بڑھتے جرائم کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لوگ خوف و ہراس کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔علی گڑھ میں گزشتہ3 دن کے دوران آدھا درجن سے زائد افراد کی موت سے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ گزشتہ روز ہردواگنج کے گاؤں سفیداپور کے نزدیک کلائی راجواہا میں مندر کے پجاری کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔چند لمحوں بعد کھیت کی رکھوالی کرنیوالی وملیش کو بھی دھار دار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ دونوں کے قتل کی اطلاع صبح کو ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا اور جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کردونوں لاشیں قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ بیک وقت 3قتل کے واقعات پر لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔لوگوں نے پولیس و ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنیوالے  ایس ایس پی و ضلع انتظامیہ کے سامنے بھی مشتعل ہجوم نے مظاہرہ کیا اور کہا کہ یوگی حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ مجرم و قاتل دنداناتے پھر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مندر کے پجاری کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں تھی ۔وہ 15سال سے یہاں مقیم تھے۔ پولیس نے واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر رپورٹ درج کی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں اہل خانہ کے حوالے کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ملیریائی بخار نے خوفناک شکل اختیار

 

 

شیئر: