Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب پر والے ڈرون

واشنگٹن...... ڈرون بنانے والی کمپنیوں نے اب ایسے ڈرون تیار کرلئے ہیں جن کے پر بھی ہیں۔ یہ اڑتے ہوئے اپنے پر پھیلا لیں گے انہیں بند بھی کرسکیں گے اور یوں انہیں تیز ہواوں سے بچنے کا بھی موقع مل جائیگا۔ کمپنی کا کہناہے کہ ڈرون شہروں میں زیادہ کامیاب ثابت ہونگے جہاں ہوا کی رفتار انتہائی تیزی سے بدلتی رہتی ہے۔ اسے ریموٹ سے کنٹرول کیا جائیگا۔ اس میں 8پر لگائے گئے ہیں جنہیں تہہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ڈرون رکاوٹوں کے درمیان بھی پرواز کرسکتا ہے ۔ تیزی سے رخ بدل سکتا ہے اور تیز ہوا کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ایک کمپنی کی ٹیم کا کہناتھا کہ پر والے ڈرون اڑتے ہوئے پرندوں کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد بنایا گیا ہے۔ اس سے توانائی کی بچت بھی ہوگی۔
 

شیئر: