Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام سے نجف کے لیے براہ راست پروازیں، یکم جون سے آغاز ہوگا

فلائی ناس کی ویب سائٹ کے ذریعے بکنگ کرائی جا سکے گی (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب نے عراق کے شہر نجف اور دمام کے درمیان سنیچر یکم جون 2024 سے نئی براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایویی ایشن نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ممکت کی ایوی ایشن حکمت عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد سعودی عرب کو 250 بین الاقوامی سٹیشنوں سے جوڑنا اور سالانہ 330 ملین سے زیادہ مسافروں تک پہنچنا ہے۔
سعودی عرب سے بغداد اور اربیل کے لیے پہلے ہی براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ اس سے مملکت اور عراق کے درمیان قریبی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
یہ توسیع رابطے بڑھانے اورمضبوط علاقائی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس جون سے دمام اور نجف کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی جس کا آغاز ہفتے میں تین پروازوں سے ہوگا۔
پروازوں کے لیے جلد کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے بکنگ کرائی جا سکے گی۔

شیئر: