Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1لاکھ 33 ہزار 830 حجاج کی وطن واپسی‘ 115 کی مکہ و مدینہ میں تدفین

اسلام آباد:  پاکستان سے سرکاری اسکیم اور نجی اداروں کے ذریعے حج کی دائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والوں میں سے ایک لاکھ 33 ہزار 830 حجاج فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مختلف ائرلائنز کے حج آپریشن کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گئے افراد میں سے بڑی تعداد واپس پہنچ چکی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج کے بعدفلائٹ آپریشن خوش اسلوبی سے جاری ہے۔دریں اثنا حجازمقدس میں انتقال کر جانے والے حاجیوں کی تعداد115تک پہنچ گئی ہے۔ جن کی ان کے ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں میں تدفین کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان کی بھر پور مدد کرینگے،سعودی عرب کی یقین دہانی

شیئر: