Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیرتنخواہ24سال سے صفائی مہم میں مصروف ،جانکی مہتو

ہزار باغ۔۔۔۔چوپارن کے گاؤں دیہر کے 74سالہ جانکی مہتو گزشتہ 24برسوں سے علاقے کی صفائی کیلئے اپنا سب کچھ لٹا چکے ہیں۔ ہاتھ میں جھاڑواور کندھے پر جھولا لیکراور سر پر صفائی مہم کی ٹوپی لگائے ہوئے اکثر نظر آتے ہیں۔ وہ راستے سے جمع کئے گئے کچروں کو جھولے میں رکھ کر گاؤں کے باہر لے جاکر تلف کردیتے ہیں۔جانکی نے 50برس کی عمر سے صفائی مہم کا آغاز کیا۔بی ڈی او امیت کمار سریواستو نے جب صدر دفتر میں مہتو کو صفائی کرتے ہوئے دیکھا تو حیرت میں پڑگئے اور انہیں آفس طلب کرکے اعزاز سے نوازا۔جانکی کو اس با ت کی پروانہیں کہ ضلعی و ریاستی سطح پر انہیں نوازا جائے۔ جانکی نے بتایا کہ صفائی مہم صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ سبھی لوگوں کو چاہئے کہ وہ صفائی مہم میں حصہ لیں۔ صفائی مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے۔صفائی کیلئے خود کو وقف کرنے کے بعد لوگوں میں بھی صفائی کا جذبہ پیدا ہوا اورگندگی پھیلانے سے گریز کرتے ہیں۔سرکاری افسر امیت نے کہا کہ جانکی نے جو صفائی مہم شروع کررکھی ہے وہ انمول ہے۔ان کے اس عمل سے سبق لینا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی ، مسلم خواتین کے وکیل بن گئے، توگڑیا

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: