Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر میں خلائی مخلوق کا گانا

اوریگن ...... دنیا میں پائے جانے والے سمندروں میں سب سے گہرا سمندر ماریانا علاقے میں ہے۔ وہاں تحقیق کے دوران سائنسدانوں کا کہناہے کہ انہوں نے ایسی کسی خلائی مخلوق کا ”گانا “ سنا ہے جسکا ابھی تک پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے۔ بعض سائنسدانوں کا کہناہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہیل کی آواز ہو۔ یہ آواز ڈھائی سے ساڑھے 3سیکنڈ تک آتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک وہیل کی ایسی آواز نہیں سنی۔ انہوںنے یہ آواز باقاعدہ ریکارڈ کرلی ہے۔ ماریانا کا علاقہ جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان واقع ہے اور وہاں سمندر کی گہرائی 36ہزار فٹ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ ٹرینچ 1580میل لمبی ہے اور اسکی چوڑائی 45میل ہے۔

شیئر: