Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اپنی دوست کو پروموٹ کرنے کیلئے کوشاں

ممبئی ...... سلمان خان اپنی دوست لولیا وینٹور کو پروموٹ کرنے کیلئے اب تک کوشاں ہیں۔ انہوں نے اپنے فیملی دوست ہمیش ریشمیا سے درخواست کرکے لولیا کی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کرایا جو انگریزی اور ہندی دونوں میں ہے۔ یہ گانا امیتابھ بچن نے اس ماہ کے اوائل میں لانچ کیا تھا۔ اس موقع پر جو تقریب منعقد کی گئی اس میں متعدد اداکاروں اورگلوکاروں نے شرکت کی۔ اب کہا جارہا ہے کہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا نے جو اپنی پہلی میوزک وڈیو تیار کی ہے اس میں کوریو گرافر گنیش اچاریہ کی ہدایت میں کام کیا ہے۔ اس موقع پر سلمان خان بھی موجود تھے۔ شام ساڑھے 5بجے وہ لولیا کے ساتھ میوزک روم سے چلے گئے۔ لولیا نے 8ماہ قبل ہندی میں گانا شروع کیا تھا اور وہ ممبئی میں موسیقی سیکھ رہی تھیں۔ انکی ہندی کی بول چال اب کچھ بہتر ہوئی ہے اور اب وہ پیشہ ور گلوکارہ کا کیریئر اپنانا چاہتی ہیں۔
 

شیئر: