Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: ڈیزل ٹینکر الٹ گیا، آگ لگنے سے 18گاڑیاں تباہ

    تبوک -  --  -  تبوک میں شہری دفاع کے ترجمان عبدالعزیز الشمری نے بتایا ہے کہ جمعرات کو صبح کے وقت الفیصلیہ محلے میں آئل ٹینکر سے رسنے والے تیل میں آگ لگنے سے 18گاڑیاں تباہ اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ صبح 4.05منٹ پر پیش آیا۔ ڈیزل سے بھرا ٹرک تبوک شہر کی الفیصیلہ محلے کی ایک سڑک اور امیر سلطان بن عبدالعزیز چوراہے پر پیش آیا۔ ٹرک الٹنے سے شامی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ ٹینکر سے بہنے والے ڈیزل میں جو 350میٹر تک پھیل گیا تھا اس میں آگ لگ گئی تھی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ٹینکر کو آگ لگنے سے بچا لیا او رآس پاس کے مکانات مکینوں سے خالی کرا لئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -قرآن پاک کا منفرد نسخہ تیار کرنے کا اعزاز پاکستانی خاتون کے نام

شیئر: