Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیمپو کی فروخت میں کمی

لندن ...... شیمپو کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ کمی ہوئی اور 23ملین پونڈ مالیت کا نقصان ہوا۔ ماہرین کا کہناہے کہ اسکی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ان دنوں بہت کم ہی لوگ تمباکو نوشی کررہے ہیں کیونکہ سگریٹ کے دھویں سے سب سے زیادہ ان کے بالوں کو نقصان پہنچتا تھا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اب لوگ کم لاگت والے برانڈ کی خریداری کرتے ہیں۔ ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ گھر میں رہنے والی خواتین اپنے بال دھونے کی زحمت ہی نہیں کرتیں۔ دفتروں میں کام کرنے والی خواتین کو ہمیشہ سے اپنے بالوں کے بارے میں حساس دیکھا گیا اور اسی لئے وہ اپنے بالوںکو سنوار کر رکھنا چاہتی ہیں جبکہ گھریلو خواتین کو اس کی ضرورت ہی نہیں رہتی کیونکہ وہ گھروں میں ہی رہ کر آن لائن کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب صارفین اپنے رورمرہ کے کاموں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جبکہ خود پر نظریں کم ہیں اور زیادہ بناو سنگھار سے گریز کررہے ہیں۔
 

شیئر: