Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگل سے 14ویں صدی کی انگوٹھی برآمد

گلاسگو ..... رابن ہڈ کی وجہ سے شیر وڈ کا جنگل بیحدمقبول ہوا۔ یہ رابن ہڈ وہی ہے جو امیروں کو لوٹ کر غریبوں کی مدد کیا کرتا تھا۔ اسی جنگل میں خزانے تلاش کرنے والے ایک شوقیہ شخص کو ناٹنگھم شائر کے جنگل سے ایک قیمتی انگوٹھی ملی ہے۔ خیال ہے کہ یہ انگوٹھی 14ویں صدی کی ہے اور اب اس کی بولی 70ہزا ر پونڈ (87ہزار ڈالر) تک لگ سکتی ہے۔ مارک تھامسن نامی یہ شخص فورک لفٹ ٹرکوں پر پینٹنگ کرکے گزر بسر کرتا ہے۔ وہ جنگلات میں اپنے میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ گھومتا ہے اور وہاں کچھ نہ کچھ چیزیں تلاش کرتا ہے آخر کار اس کی یہ کوشش کامیاب ثابت ہوئی۔ اس نے یہ مشغلہ صرف 18ماہ قبل ہی شروع کیا تھا۔ جب اسے یہ انگوٹھی ملی تو اس پر ریت ہی ریت تھی۔ جب اس نے اسے صاف کیا تو خوبصورت انگوٹھی اپنے سامنے پائی۔ اسکا کہناہے کہ اب میں خزانہ باقاعدہ سے تلاش کیا کرونگا۔ انگوٹھی کی نیلامی کیلئے اس نے کئی نیلام گھروں سے رابطہ کیا۔ اسکا کہنا ہے کہ ابھی مجھے جنگل میں گئے 20منٹ ہی ہوئے تھے کہ اپنے میٹل ڈیٹیکٹر پر سگنل سنے۔
 

شیئر: