Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ، سیف: تیمور پر سوشل میڈیا میں ملا جلا رجحان

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علیخان کے گھر گزشتہ روز پہلے بیٹے کی پیدائش پر دنیا بھر سے مداحوں کی مبارکبادکا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دونوں نے اپنے پہلے بیٹے کا نام تیمور علی خان پٹودی رکھا ہے، جس کا اعلان انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ سیف اور کرینہ کا شمار بالی وڈ کے کامیاب اور امیر ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے، وہیں ان کا بیٹا تیمور علی خان بھی اپنی پیدائش کے ساتھ ہی اسٹار بن چکا ہے۔ کرینہ کے بیٹے تیمور کے نام کا مطلب عربی میں 'لوہا یا فتح' کے ہیں۔ اس نام کو سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سیف علی خان اور کرینہ کپور کو اس بات کا یقین ہے کہ ان کا بیٹا کافی مضبوط کردار کا حامل ہوگا۔سوشل میڈیا پر کئی ایسے افراد بھی ہیں جو بیٹے کے نام پر دونوں پر تنقید کررہے ہیں۔ کئی افراد کا کہنا تھا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کو اپنے بیٹے کا نام تیمور نہیں رکھنا چاہیے تھا کیونکہ تیمور لنگ کو ایک سفاک حکمران کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جس نے خود اپنی ماں کا سر قلم کیا اور 1398 ءمیں دہلی کو تباہ کیا تھا۔ 

شیئر: