Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی اداروں میں غیر ملکی ملازم 83ہزار

جدہ۔۔۔۔محکمہ شماریات نے 2018ء کی پہلی سہ ماہی سے متعلق اعدادو شمار جاری کرکے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 83 ہزار402غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ ان میں سے 48 ہزار801مرد اور 34 ہزار601خواتین ہیں۔غیر ملکی کارکنان کے مذکورہ اعدادو شمار ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں جبکہ سعودی میڈیا میں ہزاروں سعودی نوجوانوں کی بیروزگاری کا چرچہ عام ہے۔ ہزاروں سعودی روزگار کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔محکمہ شماریات کے مطابق مختلف شعبوں میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد 46لاکھ تک پہنچی ہوئی ہے۔ ان میں سے 44لاکھ 133ہزار باقاعدہ ملازم ہیں۔ ریٹیل اور تھوک کے کاروبار میں غیر ملکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق12لاکھ38 ہزار863  ملازم ہیں ۔ ان میں سے  12لاکھ35ہزار27مرداور  3ہزار836خواتین ہیں۔
 
مزید پڑھیں:- - - -رمضان کے دوران مکہ میں 277ہزار ٹن کھانے کا ضیاع

شیئر: