Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی مرتبہ والدین کی آواز سنکربچہ مسکرادیا

لندن.....کمزور قوت سماعت والا بچہ آلہ سماعت لگنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے والدین کی آواز سن سکا۔اس موقع پر والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ یہ بچہ جب تین ہفتے کا تھا تو والدین کو معلوم ہوا کہ یہ قوت سماعت سے خاصا محروم ہے۔2ماہ بعد ڈاکٹروں نے اسے آلہ سماعت لگادیا جیسے ہی اسے آن کیا تو بچے نے اپنے ماں باپ کی آواز سنی ۔ یہ بچہ اس وقت رو رہا تھا لیکن آواز سنتے ہی بالکل خاموش ہوگیا۔ والدین نے اسکی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ جب ماں باپ مسکرا رہے اور گانے گا رہے تھے تویہ سب سن کر مسکراتا رہا۔ آواز سننے کے بعد اس کا سب سے پہلا ردعمل یہ تھا کہ اسکی آنکھیں پھیل گئیں اور وہ غورسے باتیں سننے لگا۔ جب بچے کے قریب آکر باتیں کی گئیں تو وہ مسکرائے بغیر نہ رہ سکا کیونکہ آوازیں اسکے لئے نعمت تھیں اور پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ کوئی آواز سن رہا تھا۔
 

شیئر: