Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہدایتکاری کبھی نہیں کرونگی،پرینکا

ممبئی ..... اداکارہ پرینکاچوپڑا نے جو چند دن قبل ہی امریکہ سے واپس وطن پہنچی ہیں کہا ہے کہ صرف میں نے مقبولیت کیلئے اداکاری کا پیشہ اختیار نہیں کیا۔ اتفاقی طور پر مجھے شہرت ملی۔ میں کامیاب ہوکر مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو کبھی بے خوف ہونے کا موقع نہیں ملتا۔ ہم تو مردوں پر ہی انحصار کرتے ہیں۔ اپنے کیریئر میں نہ تو کوئی منصوبہ بنایا ہے اور نہ ہی منصوبہ بند زندگی گزار رہی ہوں۔ ہمارا کام تو صرف سخت محنت کرنا ہے۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھنے پر ہی یقین رکھتی ہوں۔ میں کبھی بھی فلم کی ہدایتکاری نہیں کرونگی کیونکہ مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں۔ مجھے فلم بزنس کے بارے میں سب پتہ ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ میری زندگی کہاں تک جائیگی۔ ہوسکتا ہے کہ میں کالم لکھا کروں۔کالم لکھنے میں بھی خاصا وقت لگتا ہے۔ میں اس وقت 2براعظموں میں آنے اورجانے میں اپنا وقت صرف کرتی ہوں۔ پوری نیند بھی نہیں ہوتی۔
 

شیئر: