ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والا غدار نہیں ہو سکتا‘ نواز شریف
لاہور: ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ ہمیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر غداری کا الزام کیا کروڑوں پاکستانیوں پر نہیں؟ مجھے وزیر اعظم بنانے والے کروڑوں شہریوں کی حب الوطنی مشکوک ہے؟ کیا ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والا شخص غدار ہو سکتا ہے؟
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی جانب سے غداری کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غداری جیسا سنگین الزام ہمارے لیے ناقابل تصور ہے۔ اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا پاکستان کے عوام بھی غدار ہیں؟