Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برلن حملہ ،مشتبہ تیونسی حملہ آور فائرنگ سے ہلاک

میلان... برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملے میں ملوث مشتبہ تیونسی باشندے انیس عامری کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا یہ واقعہ میلان میں پیش آیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے عامری کو ہلاک کرنے کی تصدیق کر دی ۔ ہلاکت دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح میلان کے مضافاتی علاقے میں گشت پر مامور پولیس نے شناخت طلب کی توعامری نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی میںہلاک ہو گیا۔ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ا س سے قبل جرمن پولیس 2 بھائیوں کو حراست میں لیا تھا جو مبینہ طور پر اوبرہاوزن کے شاپنگ مال کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

شیئر: