Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: 3 فلائی اوورز 5 ماہ میں تعمیر ہوں گے

کراچی:  شہر قائد میں تین اہم چوراہوں پر پل کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی ترقیاتی پیکیج کے تحت وفاقی حکومت کے منصوبے میں شامل شیر شاہ سواری روڈ پر 3 فلائی اوورز کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے۔
تختی کی نقاب کشائی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے معاشی حب کراچی کی ترقی کے خواہاں ہیں اور انہوں نے کراچی میں 3 فلائی اوورز، سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے پلانٹ اور فضلہ ٹریٹ کرنے کے لیے ایفولوینٹ پلانٹ کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ تین پلوں کے منصوبوں کی لاگت 2 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے جو کہ سختی حسن، فائیو اسٹار چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی پر تعمیر ہوں گے اور مارچ 2019ء تک مکمل ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈبل سواری پر 6 دن کی پابندی‘ موبائل بند کرنے کی سفارش

شیئر: