Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو کے میٹرو اسٹیشن میں دھماکہ

ماسکو ...... ماسکو کے ایک علاقے میں میٹرو اسٹیشن پر گیس کا دھماکہ ہوا۔ 7کارکن شدید زخمی ہوگئے۔ قریب ہی ہائی وے سے گاڑیاں گزر رہی تھیں جو اس زور دار دھماکے کے بعد ایک جگہ کھڑی ہوگئیں۔ ماسکو کی میٹرو ٹیم نے بعد میں ٹویٹر پر بتایا کہ میٹرو اسٹیشن میں کچھ مزدور مرمت کا کام کررہے تھے کہ ایک گیس کنستر سے گیس خارج ہونے لگی جس کے باعث یہ دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ کی وڈیو فوٹیج دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ دھویں کے بادل علاقے میں چھائے ہوئے ہیں جبکہ لوگ کھڑے دیکھ رہے ہیں۔ کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا تاہم 4افراد کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ تعمیراتی کمپنی کو تحقیقات مکمل ہونے تک کام سے روک دیا گیا ہے۔

شیئر: