حکومت ،رافیل سودے کی قیمت اور دیگر تفصیلات 10 دن میں پیش کرے ، سپریم کورٹ
نئی دہلی۔۔۔۔فرانس سے 36رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے معاملے پرسماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا ہے کہ رافیل جنگی طیاروں کی قیمت اور دیگر تفصیلات ایک بند لفافے میں 10 دن کے اندر عدالت میں پیش کرے۔عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت سے یہ بھی کہا کہ حکومت سودے سے متعلق اُن تمام تفصیلات کو عام کرے جنہیں لوگوں کو بتا سکیں۔ عدالت نے کہا کہ اس سودے میں آفسیٹ پیٹرن کو کس طرح چنا گیا، اس بات کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ رافیل سودے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت نے اس سے قبل حکومت سے جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔اس کیس کی سماعت14نومبر کو ہوگی۔