Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نے دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ’اسٹیچو آف یونٹی‘‘کا افتتاح کردیا

احمد آباد۔۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج31اکتوبر کو اپنے آبائی صوبہ گجرات کے نرمدا ضلع کے علاقے کیوڈیا میں سردار بلبھ بھائی پٹیل کا 182 میٹر بلند مجسمہ ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ کی نقاب کشائی کی۔ یہ چین کے اسپرنگ فیلڈگوتم بدھ کے 153 میٹر بلند مجسمے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا بلند ترین مجسمہ بن گیا۔اس مجسمہ کے حجم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف اس کے چہرے کی اونچائی  7 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔ اس کے ہاتھ 70 فٹ طویل ہیں جبکہ پاؤں کے نچلے حصے کی اونچائی 85 فٹ ہے۔تقریباً 3 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ساڑھے3 سال میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اس مجسمہ کی اونچائی نیویارک میں واقع اسٹیچو آف لبرٹی سے تقریباً دو گنی ہے۔ اس کی تعمیر کا اعلان گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ کے طور پر مودی نے  2010 میں کیا تھا۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کو اکتوبر 2014 میں ٹھیکہ دیا گیاتھا جس نے مجسمہ سازی کا کام اپریل 2015 میں شروع کیا۔مجسمہ کی تعمیر میں 70 ہزار ٹن سیمنٹ، تقریباً 24 ہزار ٹن لوہا، 1700 ٹن تانبہ اور اتنا ہی پیتل استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -حکومت ،رافیل سودے کی قیمت اور دیگر تفصیلات 10 دن میں پیش کرے ، سپریم کورٹ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: