Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ستارہ کرہ ارض کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا

لندن ....... یورپ کی خلائی ایجنسی گایا کی آبزرویٹری کے مطابق ایک ستارہ ہمارے شمسی نظام سے ٹکرانے والا ہے اور وہ کرہ اض کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جب وہ سورج کے قریب سے گزرے گا تو ہوسکتا ہے کہ وہ کسی سیارے سے ٹکرا جائے۔ سائنسدانوں نے اسکا نام گلیسی 710رکھا ہے اور وہ 64نوری سال دور ہے جبکہ وہ ایسی راہ پر نکل کھڑا ہوا ہے جو ہمارے شمسی نظام سے ٹکرا سکتی ہے۔ یہ ستارہ 1.35ملین سال میں زمین کی طرف آتے ہوئے کسی سیارے سے ٹکرا کر تباہی مچا سکتا ہے۔ اسکے نتیجے میں شہابیوں کی بارش ہوگی۔ آئندہ 10ملین برسوں میں یہ سب سے بڑا خطرہ ہوگا۔ اگر یہ کسی بھی سیارے سے ٹکرائے گا تو آسمان پر سب سے روشن ستارہ ہوگا۔
 

شیئر: