سعودائزیشن کی12خلاف ورزیاں پکڑی گئیں
ریاض- - - - یہاں وزارت محنت و سماجی بہبود کی انسپکٹرز خواتین نے چھاپہ مار کر سعودائزیشن اور زنانہ لوازمات کی دکانوں پر خواتین کی تقرری پر فیصلوں کی 12خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 60تجارتی اداروں کو انتباہ جاری کیا۔ وزارت محنت نے واضح کیا کہ سعودیوں کیلئے مخصوص ملازمتوں میں غیر ملکیوں کے روزگار کیخلاف چھاپہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔