برطانیہ کے ہوٹل گزشتہ 6سال سے بد ترین قرار دئیے جا رہے ہیں
لندن - - - -برطانوی دارالحکومت لند ن بلا شبہ دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں مگر شہر میں رہائشی سہولتوں کی کمی انہیں پریشان کر دیتی ہے ۔ مجبوری کی حالت میں جس ہوٹل میں گنجائش ہوتی ہے وہ وہیں قیام کر لیتے ہیں مگر انہیں ان ہوٹلوں کی جگہ ،آس پاس کا ماحول ، عملے کی سستی اور نا اہلی ، کمرے میں استعمال ہونیوالی چادروں اور تولیوں کے صاف نہ ہونے کی شکایات کرتے ہیں ۔ انہی سب وجوہات کی بناء پر دنیا میں ہوٹلوں کی حالت کا جائزہ لینے والے ادارے نے دنیا کے گندے ہوٹلوں کا جائزہ لینے کا کام شروع کر رکھا ہے ۔اس بار بھی اسی ادارے نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق برطانوی ہوٹل مسلسل چھٹے سال گندے اور ناپسندیدہ قرار دئیے گئے ہیں ۔