لاکھوں ڈالر مالیت کا کیمپنگ ٹرالرجسے بوقت ضرورت چھوٹا بڑا کیا جاسکتا ہے
لندن- - - -جہاں بینی انسان کی فطرت کا حصہ ہے وہ جہاں بھی رہے اس کی کوشش یہی رہتی ہے کہ اس علاقے سے آگے دنیا کی بھی سیر کرے اور ان سے لطف اندوز ہو مگر ایک تو دور دراز کے علاقوں کا سفر بڑا مشکل ہوتا ہے اور اگر فیملی بھی ساتھ ہو تو مصیبتیں اور دوچند ہو جاتی ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ آٹو موبائل انڈسٹری نے جس طرح ترقی کی اس کے نتیجے میں کچھ ایسی بڑی گاڑیاں بھی تیار کی گئیں جن پر متعدد مسافر سفر کر سکتے تھے ۔ اس سے بھی انسان کا دل نہیں بھرا تو اس نے بڑے بڑے کاررواں ٹرالر تیار کرنے شروع کر دئیے اور پھر ان میں نت نئی جدتیں پیدا کرنے لگے ۔ ایسا ہی کچھ یہاں حال ہی میں جاری ہونیوالی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ۔ویڈیو میں جو جدید کیمپنگ ٹرالر نظر آتا ہے وہ مستقبل کیلئے تیار کیا گیا ہے اور آنیوالے کئی برسوں تک ایسے ٹرالرز سے کام لیا جاتا رہے گا ۔ نیا کیمپنگ ٹرالر جو2لاکھ70ہزار پونڈ مالیت کا ہے جسے بوقت ضرورت اتنا چھوٹا یا بڑا بنایا جا سکتا ہے کہ چھوٹی موٹی پارٹیاں آرام سے منعقد کی جا سکیں ۔ یہ ٹرالر عصری گاڑیوں میں نظر آنیوالی دوسری تمام سفری سہولیات سے بھی آراستہ ہے ۔ اضافہ خوبی یہ ہے کہ روموٹو نامی اس ٹرالر میں کچھ ایسے بٹن لگے ہوئے ہیں جن کے دباتے ہی میزیں سج جاتی ہیں اور اہتمام میں آسانی ہوتی ہے ۔ بٹن دبانے کے بعد ٹرالر کا وسطی حصہ دو حصوں میں بٹ کر الگ الگ کھسکنے لگتا ہے اور اس طرح جو جگہ خالی ہوتی ہے اسے پر کرنے کیلئے ایک اچھا خاصہ چھوٹا پلیٹ فارم سامنے آجاتا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم فرش کے 70فیصد پر مشتمل ہوتا ہے ۔