ضلع اجودھیامیں گوشت اور شراب پر پابندی کی تیاری
لکھنؤ۔۔۔گزشتہ روزاتر پردیش کے ضلع فیض آباد کا نام تبدیل کرکے ایودھیا کردیا گیاتھا۔ اب یہاں ریاستی حکومت نے شراب اور گوشت پر بھی پابندی عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ حکومت اجودھیامیں مقیم سادھوؤں کے مطالبے پر یہ اقدامات کرنے جارہی ہے۔ ریاستی حکومت نے پورے ضلع میں شراب اور گوشت پر پابندی کے سلسلے میں قانونی مشورہ طلب کیاہے۔ریاستی حکومت کے ترجمان شری کانت شرما نے بتایا کہ اجودھیا کے سادھوؤں کا مطالبہ ہے کہ ضلع میں گوشت اور شراب پر مکمل پابندی لگادی جائے۔سوامی ستیندر داس کی قیادت میں سادھوؤں نے حکومت سے گوشت اور شراب پرپابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شراب و گوشت سے تشدد اورگندگی میں اضافہ ہوتا ہے جو اجودھیاکی سرزمین کیلئے مناسب نہیں۔وشو ہندو پریشد کے ترجمان نے کہا کہ شراب اور گوشت کے کاروبار پر پابندی کا منصوبہ اچھا اقدام ہے۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں