عدالت نیب کو میری گرفتاری سے روکے‘ قائم علی شاہ
کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ ذائع کے مطابق قائم علی شاہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے تحقیقات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس حوالے سے تعاون بھی کیا جائے گا، لہٰذا نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دیگر کے خلاف نیب تحقیقات کررہی ہے۔