Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سمیع الحق کا قریبی شخص پراسرار طور پر لاپتا؟

راول پنڈی:  جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے بعد جاری تحقیقات کے دوران اُن کے سیکرٹری احمد شاہ لاپتا ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنی رہایش گاہ سے پراسرار طور پر گزشتہ چند روز سے لاپتا ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ مولانا سمیع الحق کی زندگی میں آخری وقت تک شہید کے ساتھ تھے جبکہ اب ان کا موبائل فون بھی بند ہے جس کی وجہ سے لواحقین اور قریبی حلقے تشویش میں مبتلا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ حامد الحق حقانی کا کہنا ہے کہ احمد شاہ تین چار روز سے رابطے میں نہیں جبکہ پولیس اور دیگر ادارے قتل کے مقدمے کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ کسی نے انہیں تحقیقات کے لیے بلایا ہو۔ دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے سید احمد شاہ کو تحویل میں نہیں لیا جبکہ تفتیش آگے بڑھانے کے لیے ان کی ضرورت ہے ۔
مزید پڑھیں:- -  - -نئے سال پر جھاڑو پھرے گا،شیخ رشید
 

شیئر: