Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گھر خاتون ٹینٹ میں رہنے پر بضد

لندن ......برطانوی دارالحکومت کے علاقے کینٹ میں نوجوان خاتون شدید سردی میں ٹینٹ میں رہائش پر مجبور ہے ۔خاتون کا نام ظاہر نہیں کیاگیا تاہم بتایاگیا کہ اس کا شوہر بھی اس کے ساتھ ہی تھا جو اب کہیں اور چلاگیا ہے وہ اب تنہا ہے۔ فلاحی ادارے نے اسے قریبی ہوٹل میںمنتقل کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے منتقل ہونے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون کے پاس شدید سردی سے بچنے کےلئے کچھ بھی نہیں ۔فلاحی ادارے نے اسے کچھ سامان پہنچایا۔اس کے ٹینٹ کے پاس کمبل کھانے پینے کا کچھ سامان اور برتن رکھے ہیں۔فلاحی ادارے کے رضاکار خاتون کو قریبی ہوٹل میںمنتقل کرنا چاہتے ہیں تاہم اس نے جانے سے انکار کردیا۔فلاحی ادارے کا کہنا ہے کہ لندن کی شدید سردی میں خاتون کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر بھی بے گھر ہیں اور نجانے کہا ںہیں۔
 

شیئر: