Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، نائب صدرجمہوریہ

نئی دہلی --  - -  دہلی یونیورسٹی میں گریجویشن کی 95 ویں سالانہ تقریب تقسیم اسنادسے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ اس عظیم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا  لیکن ان نوجوانوں کے بارے میں سوچیں جنہیں اس کا موقع نصیب نہیں ہوا۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تعلیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔نائب صدرجمہوریہ نے یونیورسٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے ملک کی تعمیر و ترقی میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’نشٹھا، دھریتی، ستیم‘‘ (عزم ، استقلال اور سچائی) یونیورسٹی کا نصب العین ہے۔ گریجویشن کرنے والے طلباء اور انعام یافتگان خاص طور پر نوجوان خواتین کو مبارک بادپیش کی اور خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان نےتعلیمی میدان میں طویل اور مشکل ترین سفرطےکیاجسےاعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دنیا میں تیسرا بڑا ملک بننے کا اعزازحاصل ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور بعض کریڈٹ لیتے ہیں‘‘، سونیا گاندھی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: