نومولو کی لاش کتے نوچ کرکھاگئے
سمستی پور۔۔۔۔شہر میں ایک بار پھر انسانیت شرمسار ہوکر رہ گئی جب ایک نومولود کی لاش کتے نوچ کر کھاتے رہے اور لوگ تماشہ دیکھتے رہے۔بعض منہ پھیر کر چلے گئے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر کتوں کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش نہیں کی۔بچے کی لاش کتے سڑک پر گھسیٹتے رہے۔قبل ازیں ڈاکٹر آر پی مشرا روڈ پر واقع مویشی اسپتال کے قریب ریلوے لائن پر پھینکی گئی نوزائیدہ بچے کی لاش کتے نوچ کر کھاگئے تھے ۔ گزشتہ 5روز کے دوران روسڑا، خان پور اور اجیار پور میں 3نوزائیدہ بچیاں نالے میں پھینکی ہوئی پائی گئیں۔اتفاق سے تینوں بچیاں زندگی تھیں جنہیں مقامی لوگوں نے موت کے منہ سے نکال کر انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اسپتال پہنچایا۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں