Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت ملک کا شیرازہ بکھی رہی ہے ،راہول

نئی دہلی..کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر مودی حکومت پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے سے ملک پٹری سے اتر گیا۔ اس میں150افراد ہلاک ہو گئے۔ پارٹی کے یوم تاسیس پر کارکنوں اور رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے تانے بانے کا شیرازہ بکھیر رہی ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے سے کچھ صنعتی گھرانوں اور کچھ امیر لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ اس فیصلے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ۔ اب نفرت کی سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو لگائے گے الزامات کاجواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کہتے ہیں کہ وہ بدعنوانی کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن وہ اپنے اوپر عائد بدعنوانی کے الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتے۔

شیئر: