Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکس آفس پر 2016 میں نئے ریکارڈ

نئی دہلی... 2016 میں باکس آفس پر ریلیز ہونے والی فلموں نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے وہیں متعدد فلموں نے پرانے ریکارڈ توڑتے ہوئے فلمی مداحوں کے ساتھ فلم سازوں اور ڈسٹری بیوٹروں کو بھی خوشیوں کی سوغات دی۔ 2016 میں ریلیز فلموں کے باکس آفس ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو اس سال سلمان خان کی فلم سلطان نے باکس آفس پر 300 کروڑ کی کمائی کی ۔ عامر خان کی فلم دنگل حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے باکس آفس پر اب تک 155 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ فلم جلد 300 کروڑ روپے کے ہدف تک پہنچ جائے گی۔ سلمان خان کی فلم سلطان اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہو ئی۔سلمان خان ہر عید پر اپنی فلموں کے ساتھ آتے ہیں ۔ 

شیئر: