Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دباو کے نتیجے میں انسان الرٹ رہتا ہے

لندن ..... نئی جائزہ رپورٹ کے مطابق دفاتر میں دباوکے نتیجے میں آپ ہر وقت الرٹ رہتے ہیں اور یوں کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔ کسی بھی چیز پر توجہ زیادہ مرکوز کرسکتے ہیں۔ایسی ملازمت جس میں دباو ہو وہاں کام کرتے ہوئے آپ اپنے مسائل خود حل کرنے کے طریقے تلاش کرلیتے ہیں۔ دباومیں آنے کے بجائے آپ کو اس سے توانائی بھی حاصل ہوتی ہے اور پھر پوری توجہ مسائل کے حل کی جانب ہوجاتی ہے اور آپ کی پیداواری صلاحیت بڑھتی ہے۔ اخبار” دی مرر “کے مطابق نئی ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب بھی آپ دباو میں ہوتے ہیں تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ سارا معاملہ آپ کے کنٹرول میں ہوتا ہے اور آپ فیصلہ سازی کی قوت سے مالا مال ہو جاتے ہیں۔ انڈیا بزنس اسکول یونیورسٹی کے محققین نے 2004ءسے اب تک 50اور 60سال کے 10ہزار کارکنوں پر اس کا تجربہ کرکے یہی نتائج اخذ کئے ہیں۔
 

شیئر: