Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریانکا گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی نظر آئینگی

ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا رواں سال ایمی اور آسکرز دونوں ہی نامور بین الاقوامی ایوارڈز شوز کا حصہ بن چکی ہیں اب وہ اگلے سال 74ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی ایک ایوارڈ پیش کرتی نظر آئیں گی۔گولڈن گلوب ایوارڈ کی انتظامیہ نے حال ہی میں اس شو میں ایوارڈ پیش کرنے والوں کی فہرست جاری کی اور پریانکا چوپڑا کا نام بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب 8 جنوری 2017 کو ہوگی۔

شیئر: