Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی غوطہ خوروں کی صفائی مہم

کویت ..... کویتی غوطہ خوروں کی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران غوطہ خوروں نے کویتی سمندر سے 23 ڈوبی ہوئی کشتیاں اور 979 ٹن کچرا نکالا۔ کویتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ ولید الفاضل نے کہا کہ سمندرکو صاف رکھنے کےلئے انکی ٹیم مختلف مقامات سے ڈوبی ہوئی کشتیاں اور غیر معمولی کچرا نکالنے میں کامیاب رہی ۔ ہمارا مقصد ساحل کو صاف رکھنا ہے جس کےلئے 2700کویتی رضاکارجن کا تعلق مختلف اسکولوں سے تھا نے ہماری ٹیم کے ساتھ ملکر غیر معمولی طریقے سے کام کیا ۔ انہوںنے ساحل پر تفریح کے لئے آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کچرا سمندر میں ڈالنے کے بجائے وہاں رکھے ہوئے ڈرمز میں پھینکیں۔ 
 

شیئر: