Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لذیذ خوراک سے وزن بڑھنا ضروری نہیں، نئی تحقیق

  مو نیل .... جب سے دنیا میں مٹاپے کو سنگین مرض کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے دنیا بھر میں اسکی طرح طرح کی توجیہات سامنے آنے لگی ہیں۔ کچھ لوگ وزن میں اضافے کو خوش خوراکی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں یا بسیار خوری کو اس کی وجہ بتاتے ہیں جبکہ موٹے افراد کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ بعض خوراک اتنی لذیذ اور مزیدار ہوتی ہے کہ انکا ہاتھ ہی نہیں رکتا وہ غیر ارادی طور پر کھاتے چلے جاتے ہیں۔ کھانا زیادہ مزیدار ہو تو انہیں احساس نہیں ہوتا کہ کتنا کھالیا ہے اورکتنا نہیں کھانا چاہئے۔ اب سائنسدانوں کی نگاہ میں موٹے لوگوں کی اس تاویل کو سائنسی نکتہ نظر سے پرکھنے کے بعد بتایا ہے کہ کسی بھی خوراک کی لذت انسان کو اس کے انتخاب میں مدد تو دے سکتی ہے مگر اسے غیر محدود مقدار میں کوئی چیز کھانے پر مجبو رنہیں کرسکتی۔ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو بیحد لذیذ سمجھی جاتی ہیں. بیشتر موٹے افراد چاکلیٹ، چپس ، کوکیز ، چپس، کنڈینسڈ ملک اور دیگر چیزیں شوق سے کھاتے ہیں اور یہ ساری چیزیں وزن میں اضافہ کرتی ہیں۔ مختلف تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ مٹاپا اور وزن بڑھانے میں خوراک کی لذت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا یہ آپ کے ارادے کی کمزوری ہوتی ہے جو آپ کو مسلسل کھاتے پیتے رہنے پر مجبورکرتی ہے۔ٹورڈوف کے بیان کے مطابق چوہوں پر تجربات کے دورن یہ حقیقت پرکھی جاچکی ہے اور اسکا اطلاق انسانوں پر بھی ہوتا ہے۔
 

شیئر: