Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی ،10خواتین کو قتل کرکے خودکشی کرلی

نئی دہلی ...اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے بازار شکول تھانہ علاقے کے مہونا گاو¿ں میں خاندان کی 10خواتین کو زہر دینے کے بعدان کا گلا کاٹ دیا۔ خود بھی پھانسی لگا لی۔ ملزم نے اپنی دوسری بیوی اور اس کی بیٹی کو بھی ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن کمرے کا دروازہ اندر سے بند ہونے سے دونوں خواتین بچ گئیں۔پولیس ذ رائع کے مطابق جمال الدین نے خاندان کے تمام افراد کو بیہوشی کی دوا دی اورگلا کاٹ دیا گیا ۔ بدھ کی صبح خاندان کے ا فراد کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ پولیس جب جمال الدین کے گھر میں داخل ہوئی تو ایک کمرے میں قاتل کی 5 بیٹیوں کی لاشیں ملیں جبکہ ملزم کے بھائی شمس الدین کی 45سالہ اہلیہ حسینہ بانو، اس کی 2 بیٹیاں روبینہ اور تحسین کی لاشیں بھی برآمدے میں پڑی تھیں۔ ملزم کے چھوٹے بھائی رئیس کی 2بیٹیاں مہک اور نگار فاطمہ کی لاشیں بھی قریب پڑی ملیں۔ دوسری بیوی زاہدہ اور اس کی 20سالہ بیٹی افسارنے پولیس کو بتایا کہ ملزم جمال الدین جو نشے کی حالت میں تھا انہیں قتل کرنے کے درپے تھا لیکن وہ کمرہ بند ہونے کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکا۔ دونوں خواتین نے اپنے بیان میں کہا کہ جمال الدین نے ارتکاب جرم کے بعد خودکشی کرلی۔ جمال الدین کی لاش پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔ مہونا میں جمال الدین کے ساتھ ہی اس کے مرحوم بڑے بھائی کا بھی خاندان بھی رہتا تھا۔بھائی کی تقریباً 2 سال پہلے موت ہو چکی ہے۔

شیئر: