Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی ذہانت کے حامل اسمارٹ شوز تیار

  واشنگٹن ..... ہند میں قائم نئی جفت ساز کمپنی کے کاریگروں نے لوگوں کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے ایک خاص قسم کے اسمارٹ شوز تیار کئے ہیں۔ انہوں نے کچھ ایسے بینڈ بھی تیار کئے ہیں جنکی تیاری مصنوعی ذہانت کے طفیل ہوئی ہے ۔ انسان اپنی فٹنس، ورزش اور جسمانی تربیت کے وقت کا تعین باآسانی کرسکتا ہے او راس پر عمل کرسکتا ہے۔ بازار میں فٹنس کے حوالے سے بہت ساری چیزیں پہلے سے موجود ہیں جن میں اعدادوشمار جمع کرنے والے جوتے اور کمر بند بھی شامل ہیں مگر یہ اپنی کارکردگی کے اعتبار سے ان سب میں اچھے اور موثر ہیں۔ ماہرین کے مطابق بیشتر افراد کو علم نہیں ہوتا کہ کس چیز میں کتنی غذائیت ہے اور انہیں یہ کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہئے مگر یہ جوتا لوگوں کو اس کے بارے میں بھی بتاتا ہے یعنی یہ ایک طرح کا کوچ بھی ہے اور جوتا پہننے والوں کی صحت کا خاص خیال رکھتا ہے۔ اسکے اندر اعدادوشمار جمع کرنے کی سہولت بھی ہے۔ جسکی مدد سے جوتا استعمال کرنے کے اوقات میں اور جوتا اتارنے کے بعد کے اوقات کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ جس کمپنی نے یہ جوتا تیار کیا ہے اس کے چیف ایگزیکٹو ایوشی کشور ہیں۔
 

شیئر: