Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ کو سردی میں دوڑنا پسند نہیں؟

واشنگٹن ..... بہت سے لوگوں کو موسم سرما میں دوڑنا تو کجا گھر سے نکلنا بھی برا لگتا ہے۔ تاہم جن لوگوں کو یہ بات بری لگتی ہے انکے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی ناپسندیدگی کی وجہ بھی نہیں بتاتے ۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ خود بھی اسکی وجہ نہیں جانتے کہ سردی کے موسم میں دوڑنا انہیں کیوں برا لگتا ہے۔ لوگوں کا ایک اور گروپ ایساہے جو سردی کے موسم میں صرف اسوقت باہر نکلنا پسند کرتا ہے جب دھوپ نکلی ہوئی ہو تیسرا گروپ جو سردی کے موسم کا شائق سمجھا جاتا ہے یہ بتاتا ہے کہ سردی کے موسم میں دوڑنے کو ناپسند کرنے کی اصل وجہ خود موسم نہیں ہوتا بلکہ وہ لباس ہوتا ہے جسے پہن کر لوگ دوڑ پر نکلتے ہیں۔ واضح ہو اٹلانٹک علاقوں میں سردی کے دنوں میں درجہ حرارت 20ڈگری تک گر جاتا ہے ۔ ہوائیں تیز چلنے لگتی ہیں اور انتہائی ٹھنڈی بارش بھی ہوتی ہے جسے خون جما دینے والی بارش بھی کہا جاتا ہے۔ واشنگٹن کی رہنے والی کیتھی پوف گزشتہ ایک عشرے سے سردیوں میں دوڑ کا اہتمام کرتی رہتی ہیں۔ وہ خود بھی دوڑتی ہیں اور دوڑ میں دلچسپی رکھنے والوں کی کوچنگ بھی کرتی ہیں۔ انہیں سردی کے موسم میں دوڑنا پسند ہے اور یہ پسند اس حد تک ہے کہ جب وہ دوڑنے کے لئے نکلتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پورا شہر آپ کا اپنا ہو انکے خیال میں موسم سرما کی دوڑ جسمانی صحت سے زیادہ دماغی قوت بھی چاہتی ہے۔ اس موسم میں دوڑنا گرمی کے دنوں میں دوڑنے سے بالکل مختلف ہوتا ہے جب آپ محض بنیا ن، نیکر اور جوتے میں دوڑنے کے لئے چل پڑتے ہیں مگر سردی کے دنوں میں یہ کام آسان نہیں۔ موسم کی شدت ہاتھوں کو شل اور پیرو ںکو سن کردیتی ہے۔ بنیادی مشورہ یہ ہے کہ سرد موسم میں دوڑنے والوں کو 20درجہ زیادہ گرم کپڑے پہننے چاہئیں۔ اگر آپ 20ڈگری درجہ حرارت کے دوران دوڑنا چاہتے ہیں تو لباس 40 درجہ شدید سردی کا بھرپور مقابلہ کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔ آپ چہرہ بچانے کیلئے بکلاوہ یا ٹوپیوں والا لباس بھی پہن سکتے ہیں۔ سردی میں دوڑنے کیلئے خوراک بھی اچھی ہونی چاہئے ناشتہ تگڑا قسم کا ہونا چاہئے۔ قمیض پوری آستین کی ہونی چاہئے اور دستانے بھی اونی ہونے چاہئیں۔ 
 

شیئر: