Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند : 100سے زیادہ سیٹلائٹس چھوڑنے کا اعلان

لندن ..... ہند نے اپنے خلائی تحقیقی پروگرام کو بڑے پیمانے پر پھیلانے اور اسکی رفتار تیز کرنے کا پروگرام بنایا ہے جسکے تحت وہ 103سیٹلائٹس خلا میں چھوڑے گا تمام سیٹلائٹ آئندہ مہینے چھوڑے جائینگے ۔ پروگرام کے ذریعے ہند متعدد غیر ملکی سیٹلائٹس بھی چھوڑیگا اور اسکی فیس وصول کریگا ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ہند یہ سب کچھ برطانیہ اور اسکے ٹیکس دہندگان کے سرمائے سے کریگا ۔ اب تک صرف برطانیہ اسے 2015ءمیں 18کروڑ 50لاکھ پونڈ اوورسیز ایڈ کی شکل میں دے چکا ہے۔سال رواں میں اسے برطانیہ سے مزید 5کروڑ40لاکھ پونڈ ملنے کی امید ہے۔ خلائی تحقیقی پروگرام کے اس نئے منصوبے کے ساتھ ہند نے زہرہ اور مشتری پر بھی تحقیقی مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے بعد ہند خلائی تحقیقی منصوبوں کے حوالے سے جانے جانےوالے ممتاز ملکوں کی پہلی صف میں شامل ہو جائےگا ۔ 

شیئر: