Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارت ،2021وژن کیلئے پروگرام

ابوظبی۔۔۔۔۔۔متحدہ عرب امارات نے 2017ء کے لئے 2021وژن کی اسکیمیں متعارف کرانے کا عندیہ دیدیا۔یہ عرب امارات کے قیام کی 50ویں سالگرہ پر زندگی کے ہر شعبے میں خود کو دنیا کے بہتر ممالک میں شمار کرانے کی ضامن اسکیمیں ہیں۔امارات کا پروگرام ہے کہ ترقی کے شعبوں میں اس کا نمبر پہلا ہو۔2016ء کیلئے خوشحالی اور جدت طرازی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات ، عرب دنیا میں پہلے اور دنیا میں 41ویں نمبر پر آیا۔عالمی سطح پر خوش رہنے والے شہریوں میں امارات کے شہریوں کا نمبر 28واں اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پہلا رہا۔

شیئر: