تبوک میں انجینیئرفضل من اللہ اور عبدالولی خان کے اعزاز میں عشائیہ
جمعرات 17 جنوری 2019 3:00
تبوک(طارق نور الہی)تبوک میں انجینیئر فضل من اللہ اور عبدالولی خان کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام ، ’’ احباب دروس قرآنیہ‘‘ تبوک نے کیا۔ اس تقریب میں مولانا زرین خان، ڈاکٹر قاضی، امجد چوہدری، مبشر علی،اشرف مانگٹ،شیر بہادر، ابو صفی الرحمن اور دیگرافراد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے انجینیئر فضل من اللہ اور عبدالولی خان کو الوداع کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔