Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت کا دور بدترین ہے ، شیو سینا

ممبئی... مرکز اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی حلیف جماعت شیوسینانے کہا ہے کہ مو دی حکومت کا دور انتہائی بدترین ہے ، ایسی حکومت تو10ہزار سال میں بھی تشکیل نہیں پائی۔ پارٹی کے اخبار سامنا کے ادارئیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بی جے پی لیڈر احمقوںکی دنیا میں رہتے ہیں کیونکہ ان کا یہ خیال قطعی غلط ہے کہ نوٹوں کی منسوخیسے کالا دھن ختم ہوگیا۔ شیوسینا کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے دور میں خواتین کےلئے مشکلات پیدا ہوگئیں۔گزشتہ روز نئی دہلی میں ریزرو بینک کی شاخ کے سامنے پرانے نوٹوں کی عدم تبدیلی سے پریشان ہوکر ایک خاتون نے جس طرح کا احتجاج کیا اس کا حوالہ دیتے ہوئے اداریہ میںکہا گیا کہ ایک بے یار و مددگار ماں کی یہ حالت نوٹوں کی منسوخیسے رونما ہوئی ہے۔

شیئر: