دہلی : نامعلوم شخص کی خودکشی سے افرا تفری
نئی دہلی۔۔۔دہلی کے اندرپرستھ پارک میں ایک نوجوان نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی خبر ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے لی۔چھان بین کے دوران مرنیوالے نوجوان کی جیب سے راجستھان کے سوائی مادھو پور سے دہلی کا ٹکٹ برآمد ہوا۔ ساتھ ہی اس نوجوان کے ہاتھ پر گوتم رِشی اور میناکشی دیوی لکھا ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مرنیوالے کا ان دونوں ناموں کے ساتھ ضرور کوئی رشتہ ہوگا۔ پارک کے گارڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً صبح 5 بجے پیش آیا۔ پولیس نے ان تمام شواہد کی بنیاد پر تفتیشی کارروائی شروع کردی اور لاش سرد خانے میں جمع کرادی۔